چین اور جاپان بحری رابطہ نظام قائم کرنے پر رضامند

دونوںملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کے بعد معاہدہ طے پاگیا آئندہ سال مشرقی چینی سمندری مسائل پر مذاکرات جاپان میں ہوں گے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 13:59

ْہیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) چین اور جاپان دونوں ممالک کی دفاعی وزارتوں کے درمیان ہوائی اور بحری رابطہ نظام جلد از جلد قائم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان یہ معاہدہ اعلیٰ سطح کے 6اجلاسوںمیں باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے،جسمیں بحری جہاز رانی کے معاملات پر مختلف محکموں نے آپس میں بات چیت کی۔

یہ مذاکرات چین کے جنوبی شہر ہیکو میں گذشتہ بدھ سے جمعہ تک منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

دونوںممالک مارچ2017سے قبل بحری آلودگی پر قابو پانے کیلئے ماہرین کے ایک پہلے اجلاس پربھی متفق ہوگئے ہیں،دونوںملکوں نے سمگلنگ اور منشیات کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف بھی معلومات کے تبادلے اور مشترکہ کریک ڈائون کا بھی فیصلہ کیا ہے،دونوںممالک نے ماہی گیری میں انتظامات اور تعاون کو مزید بہتر بنانے کا بھی عزم ظاہر کیا اور اس سلسلے میں تحقیق کے ایک معائدہ پر بھی بہت جلد دستخط کیے جائیں گے،چین اور روس کے نمائندوں نے مشرقی چینی سمندروں کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں آئندہ سال کی پہلی ششماہی میں بحری معاملات پر صلاح مشورے کیلئے اعلیٰ سطح کی مشاورت کے 7ویں اجلاس کے جاپان میں انعقاد کا بھی فیصلہ کیا

متعلقہ عنوان :