امریکا نے افغان شہریوں کیلئے ویزوں کی تعداد میں توسیع کردی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 13:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء)امریکی کانگریس نے افغان شہریوں کے ویزہ پروگرام میں پندرہ سو ویزوں کی توسیع کردی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ منظوری افغانستان میں امریکی مشن کے تحت دی گئی ہے، افغان شہریوں کے اسپیشل امیگریشن ویزا پروگرام ایس آئی وی میں مزید پندرہ سو ویزوں کے اجراء کی منظوری دی گئی ہے۔امریکی امیگریشن کے لیے امریکی مشن کو تیرہ ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔