پناہ کے متلاشی حلب کے سینکڑوں مردلاپتہ ہیں،اقوام متحدہ

ْشامی مردوں کی عمریں تیس اور پچاس برس کے درمیان ،رشتہ داروں نے لاپتہ ہونے کا بتایا،ترجمان

ہفتہ 10 دسمبر 2016 13:43

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نگران ادارے نے بتایا ہے کہ باغیوں کے علاقوں سے پناہ کے متلاشی سینکڑوں شامی مرد حکومتی کنٹرول کے علاقوں میں داخل ضرور ہوئے لیکن اب اٴْن کا اتہ پتہ معلوم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ترجمان کے مطابق لاپتہ ہونے والے شامی مردوں کی عمریں تیس اور پچاس برس کے درمیان ہیں اور اِن کے لاپتہ ہونے کے بارے میں تفصیلات اٴْن کے خاندانوں کی جانب سے سامنے آئی ہیں۔ ان افراد کے رشتے داروں کا کہناتھا کہ باغیوں کے علاقے سے بھاگ کر حکومتی کنٹرول کے علاقوں میں داخل ہونے والے افراد سے اٴْن کے رابطوں کو منقطع ہوئے ایک ہفتے سے زائد عرصہ ہو گیا ہے۔