انڈونیشیا، زلزلے سے 45 ہزار افراد بے گھر ہو گئے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 13:16

انڈونیشیا، زلزلے سے 45 ہزار افراد بے گھر ہو گئے
جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) انڈونیشیا کے حکام نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے ملک میں آنے والے شدید زلزلے کے باعث کم از کم 45 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

آچے صوبے میں بدھ کے دن آنے والے ایک طاقتور زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔ اس قدرتی آفت کے باعث کم از کم ایک سو افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ حکومت اور امدادی تنظمیں متاثرین کو فوری امداد پہنچانے کی کوشش میں ہیں۔ اس تباہی سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔