ترک پارلیمان میں صدرکے اختیارات میں اضافے کا بل

ہفتہ 10 دسمبر 2016 13:16

ترک پارلیمان میں صدرکے اختیارات میں اضافے کا بل
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) ترک حکمران جماعت صدر رجب طیب ایردوآن کے اختیارات میں مزید اضافے کے لیے آج ایک بل پارلیمان میں پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس مجوزہ قانون کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس سے ملک میں سیاسی نظام مزید بہتر ہو جائے گا۔ تاہم مخالفین کے مطابق اگر یہ قانون منظور ہوا تو ’ایک فرد کی حکمرانی‘ مزید مضبوط ہو جائے گی۔ 2014 میں صدر منتخب ہونے کے بعد سے ایردوآن کی کوشش ہے کہ وہ آئینی ترامیم کرتے ہوئے ترکی میں امریکا اور فرانس جیسا صدارتی نظام متعارف کرا دیں۔