شامی فورسز کے مشرقی حلب میں تازہ حملے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 13:15

شامی فورسز کے مشرقی حلب میں تازہ حملے
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) شامی جنگی طیاروں نے مشرقی حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر تازہ فضائی حملے کیے ہیں۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت کی گئی ہے، جب امریکی اور روسی حکام نے ہفتہ کو شامی بحران کے حل پر بات کرنے کے لیے جنیوا میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے مطابق اس ملاقات میں شام کو ’مکمل تباہی‘ سے بچانے کی کوشش کی جائے گی۔ اٴْدھر شامی فورسز حلب پر مکمل قبضے کے لیے اپنی کارروائی بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اس جنگ زدہ علاقے میں فوری سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے تاکہ محصور لوگوں کو ہنگامی امداد پہنچائی جا سکے۔