امریکا نے افغان شہریوں کیلئے ویزوں کی تعداد میں توسیع کردی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 12:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) امریکی کانگریس نے افغان شہریوں کے ویزہ پروگرام میں پندرہ سو ویزوں کی توسیع کردی۔

(جاری ہے)

یہ منظوری افغانستان میں امریکی مشن کے تحت دی گئی ہے، افغان شہریوں کے اسپیشل امیگریشن ویزا پروگرام SIV میں مزید پندرہ سو ویزوں کے اجراء کی منظوری دی گئی ہے۔امریکی امیگریشن کے لیے امریکی مشن کو تیرہ ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔