میکسیکو میں کولیما آتش فشاں پھٹ گیا

لوگوں کو اپنے منہ اور ناک ڈھانپ کر رکھنے کی وارننگ جاری کردی گئی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 12:50

میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء)میکسیکومیں کولیما آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا اور دھویں کے ساتھ ساتھ راکھ کا اخراج شروع ہو گیا ہے جس کے بعد کئی ہزار فٹ کی بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھاتے ہوئے دکھائی دئیے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس آتش فشاں پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں جس پر انہیں اپنے منہ اور ناک ڈھانپ کر رکھنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ اور دھواں اگلنے کے یہ مناظر کیمرے نے محفوظ کر لئے ہیں۔