عراق اورشام کی جنگ میں 190ڈچ شہری شریک ہیں،ہالینڈ

واپس آچکے ، 44 ولندیزی جنگجو جنگ میں ہلاک ہو چکے ہیں،ڈچ خفیہ ایجنسی کی وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:41

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) ہالینڈ کی خفیہ ایجنسی نے اپنی حکومت کو بتایا ہے کہ270 کے قریب ڈچ جہادی ہالینڈ سے شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ جنگ میں شامل ہونے گئے تھے جن میں سے چالیس سابق جنگجوؤں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ جنگ میں حصہ لینے کے بعد ہالینڈ واپس آچکے ہیں۔ اِن میں سے زیادہ تر عسکریت پسند شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف بر سرِ پیکار رہے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے گزشتہ روز وزارت داخلہ کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاکہ نو برس سے زائد عمر کے بچوں اور خواتین سمیت شام اور عراق میں اب بھی 190 ڈچ شہری موجود ہیں۔ جبکہ 44 ولندیزی جنگجو جنگ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 270 کے قریب ڈچ جہادی ہالینڈ سے شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ جنگ میں شامل ہونے گئے تھے جن میں سے چالیس سابق جنگجوؤں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ جنگ میں حصہ لینے کے بعد ہالینڈ واپس آچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :