ریڈکراس کا دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:04

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) اسلام اور انسانی حقوق کے زیرعنوان ایران کے شہر قم میں منعقدہ بین الاقوامی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں دنیا کے 20 ممالک کے علماء اور دانشوروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسانی حقوق کے سلسلے میں بعض علمی آثار اور کتابوں کی بھی رونمائی ہوئی اور دانشوروں نے اپنے مقالے پیش کئے۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں شریک عالمی ریڈکراس کے وفد کے سربراہ نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف ہمہ گیر جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا ۔عالمی ریڈکراس کے وفد کے سربراہ فلپ اشپونری نے اس اجلاس کے اختتام کے موقع پر کہا کہ دہشت گرد گروہوں کی کارروائیوں کی وجہ سے آج دنیا میں بہت سے تنازعات پیدا ہوگئے ہیں کہ جن کا تمام ممالک کے تعاون سے پتہ لگانا چاہئے اور انھیں کنٹرول اور حل کرنا چاہئے۔