مغرب میں بحران شام کے بحران کے حل کی صلاحیت نہیں، روس

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:04

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) روس کے قصر صدارت کریملن کے ترجمان دیمتری پاسکوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغرب، روس کے خلاف پابندیوں کے ذریعے شام کے بارے میں سمجھوتے کے حصول میں اپنی کمزوری کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ماسکو کو امید ہے کہ روس کے خلاف دی جانے والی دھمکیوں پر عمل نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کا رویہ اس بات کا باعث بنا ہے کہ بحران شام کے بارے میں روس اور امریکہ کے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوں۔ واضح رہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اعلان کیا ہے کہ جنیوا میں شام کے بحران کے حل کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ان کے مذاکرات کوئی نتیجہ نکلے بغیر ہی ختم ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :