سوچی راخین کا دورہ کریں، اقوام متحدہ کا مطالبہ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:04

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) قوام متحدہ نے میانمار کی حکمراں جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی سے کہا ہے کہ وہ راخین صوبے میں روہنگیا مسلمانوں کے رہائشی علاقوں کا دورہ کریں جن پر میانمار کی فوج نے حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میانمار کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی مشیر وجے نامبیار نے اپنے بیان میں میانمار کی حکمراں جماعت کی رہنما اور نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی سے کہا ہے کہ وہ میانمار کے راخین صوبے کا دورہ کریں اور اس علاقے میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد اور حملوں کو بند کرائیں۔

اقوام متحدہ کے مذکورہ عہدیدار کا کہنا تھا کہ راخین میں روہنگیا مسلمانوں کوسیکورٹی فراہم کرنے کے سلسلے میں میانمار حکومت کے رویے سے وہاں کی مقامی آبادی اور عالمی برادری میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل کوفی عنان نے بھی جنھوں نے راخین میں مسلمان بستیوں کا دورہ کیا ہے اپنے بیان میں میانمار کی فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ روہنگیا کے مسلمانوں کے سلسلے میں قانون کی پاسداری کرے۔

متعلقہ عنوان :