روس اور یورپی یونین کے درمیان شام کی صورتحال پر گفتگو

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:04

ہیمبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) روسی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے شام کے مسائل اور اس ملک میں انسانی صورت حال کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

(جاری ہے)

روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں بحران شام کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کے ساتھ ہی اہم باہمی مسائل اور یوکرین میں کشیدگی کے پیش نظر اس ملک کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

شام کا مسئلہ روس اور مغربی ممالک کے درمیان کہ جن میں امریکہ اور یورپی یونین شامل ہیں، ایک اختلافی مسئلہ ہے اور اس کے سبب ان کے تعلقات سرد مہری کا شکار ہو گئے ہیں۔روسی وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے گذشتہ دو دنوں کے دوران ہیمبرگ میں اپنے امریکی منصب جان کیری سے بھی مذاکرات کے تین ادوار میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :