ترکی شام کی سرحد پر دیوار 2017ء میں مکمل کرنے کے لیے پرعزم

ہفتہ 10 دسمبر 2016 10:59

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) ترکی اور شام کے درمیان سرحد پر کنکریٹ کی مضبوط دیوار کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ توقع ہے کہ یہ دیوار اپریل 2017ء تک مکمل کرلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترکی اور شام کی سرحد پر 900 کلومیٹر دیوار فاصل کی تعمیر کی نگران ترک رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی "ٹوکی" کے چیئرمین ارگون توران نے کہا ہے کہ ترکی اور شام کے درمیان دیوار فاصل کی تعمیر کا مقصد دونوں ملکوں میں داعشی دہشت گردوں کی آمد ورفت روکنا ہے۔

گذشتہ اگست میں ترک فورسز نے داعش اور کرد مسلح جنگجوؤں کو بھگانے کے لیے شام کے اندر گھس کر کارروائی شروع کی تھی۔’ٹوکی‘ کے چیئرمین ارگون توران نے’رایئٹرز‘ کو بتایا کہ آئندہ سال مارچ یا اپریل تک ترکی اور شام کے درمیان نو سو کلومیٹر طویل دیوار فاصل کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی سلامتی اور سیکیورٹی کے لیے کئی مقامات پر ٹاور بھی تعمیر کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :