اسلام مخالف رہنما گیئرٹ ولڈرز قصور وار مگر سزا کوئی نہیں

ہفتہ 10 دسمبر 2016 10:59

ہیگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) ہالینڈ کے عوامیت پسند اور اسلام مخالف رہنما گیئرٹ ولڈرز کو نسلی امتیاز اور مراکشی شہریوں کی توہین کے ایک مقدمے میں قصور وار قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جج ہینڈرک اسٹین ہوئس کے مطابق قصور وار قرار دیے جانے کے باوجود انہیں کوئی سزا نہیں دی جائے گی۔ جج کے بقول جمہوری طور پر کسی منتخب رکن کو قصو وار قرار دینا کسی سزا سے کم نہیں ہے۔ ان کے بقول 2014ء میں اپنے خطاب کے دوران ولڈرز نے آزادی اظہار کی حدود کو پار کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب تین ماہ بعد ہالینڈ میں انتخابات ہونے والے ہیں۔