ہسپانوی علاقے سبتہ سے کئی سو مہاجرین یورپی یونین میں داخل

ہفتہ 10 دسمبر 2016 10:56

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) تقریباً چار سو پناہ گزین مراکش میں موجود ہسپانوی علاقے سبتہ میں داخل ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ اس علاقے کے گرد تعمیر کی گئی چھ میٹر اونچی دیواریں پھلاندیں کے دوران کئی پناہ گزین زخمی ہو گئے جبکہ دو سرحدی محافظوں کی بھی معمولی چوٹیں آئیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے زیادہ تر مہاجرین کا تعلق سب صحارہ خطے سے ہے۔ ہسپانوی علاقے سبتہ اور ملیلہ مراکش کی سرحد پر واقع ہیں اور سال میں کئی مرتبہ یہاں سے یورپی یونین میں داخل ہونے کی کوشش کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :