پارلیمنٹ کا فیصلہ قبول کرتی ہوں، جنوبی کوریائی صدر

ہفتہ 10 دسمبر 2016 10:56

پارلیمنٹ کا فیصلہ قبول کرتی ہوں، جنوبی کوریائی صدر

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) جنوبی کوریا کی خاتون صدر پارک گٴْن ہًے نے پارلیمنٹ میں مواخذے کی تحریک منظور ہونے کے بعد اِس پارلیمانی فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ اِس فیصلے سے ملک میں پیدا شدہ الجھاؤ کی کیفیت ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اِس تحریک کی منظوری کے بعد ملک کی اعلیٰ ترین دستوری عدالت مواخذے کے عمل کی توثیق کرے گی۔ اس قرارداد کی منظوری کے بعد عارضی طور ملکی وزیراعظم صدر کے اختیار ات سنبھال لیں گے۔ عدالتی کارروائی پر کم از کم چھ ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ پارلیمنٹ میں خاتون صدر کی قدامت پسند سیاسی جماعت سائنوری پارٹی کے کم از کم ساٹھ اراکین نے بھی مواخذے کی قرارداد کے حق ووٹ ڈالا تھا۔

متعلقہ عنوان :