ہالینڈ، مشتبہ دہشت گرد اسلحے سمیت گرفتار

ہفتہ 10 دسمبر 2016 10:56

ہیگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) ہالینڈ کی پولیس نے ملکی خفیہ ادارے کی اطلاع پر ایک ایسے تیس سالہ مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے، جس کے پاس بھری ہوئی خودکار رائفل بھی تھی۔ یہ شخص ہالینڈ کے شہر راٹرڈیم میں گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اٴْس کے اپارٹمنٹ کی تلاشی کے دوران طاقتور ممنوعہ بارودی مواد کے چار ڈبے بھی برآمد ہوئے۔ اس شخص کے سامان میں سے کئی قسم کے موبائل فونز اور شام اور عراق میں متحرک دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جھنڈے سے ملتاجلتا خاکہ بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ڈچ دفتر استغاثہ کے مطابق یہ مشتبہ دہشت گرد دہشت گردی کی واردات کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :