نائجیریا: خود کش حملے میں کم از کم تیس ہلاکتیں

ہفتہ 10 دسمبر 2016 10:56

ابوجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) افریقی ملک نائجیریا کی فوج نے کہا ہے کہ دو خود کش بمبار خواتین کی کارروائی میں کم از کم30 انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ یہ خودکش حملہ شمال مشرقی شہر ماداگلی کی اناج فروخت کرنے والی مرکزی مارکیٹ میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں خواتین بمباروں نے تقریباً ایک ہی وقت پر اِس بھیڑ والی مارکیٹ کی دو مختلف سمتوں پر کیے۔ فوجی حکام کے مطابق 67سے زائد زخمی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ خودکش حملے کا نشانہ بننے والا شہر انتہا پسند عسکری تنظیم بوکوحرام کے گڑھ سمجھے جانے والے سمبِیسا جنگلاتی علاقے کے قریب واقع ہے۔ فوج نے اس حملے کی ذمہ داری بھی بوکو حرام پر عائد کی ہے۔