ملتان، پاکستان میں ہونے والے واقعات تعلیمات نبویؐ سے انحراف کا نتیجہ ہے،معظم کامران

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:47

ملتان۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) پاکستان میں ہونے والے واقعات تعلیمات نبویؐ سے انحراف کا نتیجہ ہے کیونکہ بحیثیت مسلمان ہمیں اپن کردار پر نظرثانی کرتے ہوئے ربیع الاول کے مقدس مہینہ میں غلامی رسول و اطاعت رسول کا عہد کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار شہری حقوق کونسل ملتان کے زیراہتمام پاکستان میں ’’رونما واقعات کیا اطاعت رسول سے انحراف کا نتیجہ ہے‘‘ سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار سے معظم کامران بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی قتل و غارت ، حادثات کا تسلسل تعلیمات نبوی کی خلاف ورزی اور اللہ کے احکامات سے روگردامی ہے۔ پاکستان میں حد سے زیادہ حادثات و واقعات نہ صرف ہماری کوتاہی بلکہ حکومتی غفلت کا مظاہرہ ہے ۔

(جاری ہے)

ہم صرف زبانی کلامی جمع خرچ کے عادی ہو رہے ہیں بلکہ عملی طور پر ہم اسلام سے دور ہو رہے ہیں۔

سیمینار سے ملک اعجاز رجوانہ چیئرمین مسلم لیگی رہنما شیخ محمد انعام اللہ تحریک انصاف کے جواد امین قریشی شہری حقوق کونسل کے عرفان حقانی اور سول سوسائٹی کے ڈاکٹر فاروقی لنگاہ نے خطاب کرتے ہوئے ربیع الاول کے مہینہ میں اخوت ، یکجہتی ، رواداری کے فروغ اور پاکستان میں گڈ گورننس کی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان میں مسلسل حادثات اشارہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے قول و فعل پر نظرثانی کریں۔ ملک میں ہونے والی ناانصافی ، ظلم و تشدد و عدم برداشت کو ختم کرنے کیلئے حضور اکرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔

متعلقہ عنوان :