سپریم کورٹ نے ججزکی سنیارٹی کیس سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، رجسٹرارلاہور ہائیکورٹ، سیکرٹری قانون اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ نے لاھور ہائی کورٹ میںججزکی سنیارٹی کیس سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے رجسٹرارلاہور ہائیکورٹ، سیکرٹری قانون و انصاف اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے طلب کرلیاہے ، جمعہ کوچیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر جسٹس فرخ عرفان کے وکیل حامد خان نے پیش ہوکر مو قف اپنایا کہ ان کے موکل جسٹس فرخ عرفان ، جسٹس مظاہرنقوی، جسٹس قاسم خان اور جسٹس مظہراقبال سندھو کا نوٹیفکیشن ایک ہی روزیعنی 17فروری کو جاری کیاگیاتھا، جس کے نتیجے میں جسٹس فرخ عرفان نے 20 فروری 2010 ء کو ا پنے عہدے کا حلف اٹھایا، تاہم باقی تین جج صاحبان نے 19 فروری 2010 ء کو حلف اٹھایاتھا، تاہم چونکہ چاروںججوں کا نوٹیفکیشن ایک ہی دن ہوا تھا اس لیے سنیارٹی کا تعین عمر کے حساب سے ہوتا ہے انہو ں نے اس با رے سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا ۔

(جاری ہے)

جس پرعدالت نے لاہورہائیکورٹ کافیصلہ معطل کرتے ہوئے مزید سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔