وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ترکی کے وزیر مذہبی امور مہمت گورمیز کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ترکی کے وزیر مذہبی امور مہمت گورمیز نے جمعہ کو ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار محمد یوسف نے اس موقع پر ترک وزیر مذہبی امور سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے بھی سرگرم عمل ہے۔

(جاری ہے)

ترکی میں جمہوری قوتوں کی کامیابی ایک عمدہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی سے دنیا میں قیام امن ممکن ہے ۔ سردار یوسف نے ترک ہم منصب کو مذہبی ہم آہنگی کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ دونوں رہنمائوں کا ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ ترک وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ مسلم امہ کے مسائل باہمی اتحاد سے ہی حل کئے جا سکتے ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :