پشتونخوامیپ سندھ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری صادق خان مندوخیل ژوب میں سپرد خاک

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) پشتونخوامیپ سندھ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری صادق خان مندوخیل کو ژوب کے کلی والہ اکرم میں سپرد خاک کردیا گیا ۔وہ پارٹی سندھ زون کے سابق صوبائی صدر حکیم خان مندوخیل کے بھتیجے تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کے تجہیز وتدفین کے مراسم میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اکرم شاہ خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا، مرکزی سیکرٹری صوبائی مشیر عبید اللہ جان بابت ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری احمد جان ، صوبائی وزیر جعفرخان مندوخیل ،سید اکبر کاکڑ،پشتونخوامیپ اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں وکارکنوں سمیت علمائے کرام اور دیگر عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پارٹی بیان میں مرحوم صادق خان مندوخیل کے پشتون غیور ملت ، پشتون قوم اور پشتونخوامیپ کیلئے ان کے گران قدر خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔ مرحوم کے خاندان کے پشتون قومی تحریک کیلئے قابل قدر خدمات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :