صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں‘کمشنرز ، ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن افسران اور محکمہ صحت کے حکام ہسپتالوں کے باقاعدگی سے دورے کریں‘ شعبہ صحت سے وابستہ افراد اپنے فرائض دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر انجام دیں:وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی لندن سے خصوصی ہدایات

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:23

لاہور۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیںاورکمشنرز ، ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن افسران اور محکمہ صحت کے حکام ہسپتالوں کے باقاعدگی سے دورے کریں -صحت کے شعبہ میں بہترین خدمات کی فراہمی ضلعی اور ڈویژنل حکام کی ذمہ داری ہے اور انہیں یہ ذمہ داری ہرصورت نبھانا ہے - وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ضلعی اور ڈویژنل حکام سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی بہتری کو اپنی اولین ترجیح بناتے ہوئے آگے بڑھیںاورعوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائی- لندن سے صوبائی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اعلی حکام کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں اربوں روپے کی لاگت سے فراہم کی جانے والی ادویات مستحق مریضوں تک ہر صورت پہنچنی چاہیئں-شعبہ صحت کی بہتری کے لئے مختص اربوں روپے کے ثمرات عوام کو ہر قیمت پر ملنے چاہیئں-انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت، درد دل اور خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر کی جائی-منتخب نمائندے ، انتظامیہ اور صحت کے شعبہ سے وابستہ افراد دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے محنت سے کام کریں - انہوں نے کہا کہصحت عامہ کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں کوئی غفلت یا کوتاہی کسی صورت قبول نہیں -وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری یقینی بنائی جائی-انہوںنے کہا کہ عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی میرا مشن ہے -جب تک مریضوں کو تسلی بخش علاج مہیا نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھوں گا-ہسپتالوں کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے - انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت ہے ، شعبہ صحت سے وابستہ افراد احساس ذمہ داری سے اپنے فرائض ادا کریں - سرکاری ہسپتالوں میں اعلی معیار کی طبی سہولتیں ، ادویات کی مفت فراہمی ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کے عملے کی خدمات کو بہتر بنانے میںکوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائی- وزیر اعلی نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے اس شعبہ سے وابستہ افراد کو بہترین انسانی رویے اپنانا ہوں گی- مریضوں کو علاج معالجے کی جدید اور معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے سینئرڈاکٹرز کی بھی ہسپتالوںمیں حاضری ضروری ہے - انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام ضلعی ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں فراہم کرنے انقلابی فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے پر عملدرآمد سے عوام کو اپنے گھروں کی دہلیز پر سی ٹی سکین کی سہولت حاصل ہو گی- انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت کی بہتری کے لئے انقلابی نوعیت کی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں اور صحت کے شعبہ کی ترقی اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :