معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ اورکنوینئر ایس ڈی جیز عارف یوسف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء)معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ اورکنوینئربرائے پائیدارترقی کے اہداف ایس ڈی جیز عارف یوسف کی زیرصدارت ایس ڈی جیز کی اعلیٰ سطح کااجلاس منعقدہوا۔اس موقع پرپائیدارترقی اہداف کے دیگرممبران جعفرشاہ،ملک نورسلیم،عسکرپرویزاورنگینہ خان بھی موجودتھے۔اجلاس کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے ایس ڈی جیز کے کنوینئرعارف یوسف نے کہاکہ ایس ڈی جیز کے 17اہداف جن میںمعیاری تعلیم،صنفی مساوات،حفظان صحت وپینے کا صاف پانی،غربت کاخاتمہ،بھوک کاخاتمہ،صحت کے معیاری سہولیات،قابل تجدیدتوانائی،روزگارکے مواقع اوراقتصادی ترقی،موسمیاتی عمل،زندگی وزمین،امن وانصاف سمیت دیگراہداف شامل ہیںکے حصول کیلئے ہم پرعزم ہیںاوررولزآف بزنس میںترامیم کرکے SDGsکوقانونی حیثیت کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیںاورانشاء اللہ بہت جلداسکے حوالے سے صوبائی اسمبلی میںقراردادپیش کرینگے۔

(جاری ہے)

عارف یوسف نے کہاکہ ان اہداف کے حصول سے عوامی مسائل مستقبل بنیادوںپرحل ہوںگے اوریہ اہداف عوام کی زندگی میں ایک روشن کرن ثابت ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اپنے انتخابی وعدوںکوعملی جامہ پہنانے میںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکریگی اورموجودہ حکومت کے اقدامات کے دوررس اثرات مرتب ہوںگے۔