دشمن قوتوں نے مذہب اسلام کا چہرہ مسخ کیا ،اس امیج کو بہتر بناے کی ضرورت ہے،، دین اسلام محبت ، شفقت اور امن کا درس دیتا ہے اور ہم دنیا کے سفیر ہیں اس پیغام کو عام کرنا ہے۔ ملک میں اگر کوئی خامی ہے تو وہ ہماری کوتاہی ہے اور اسے ہم سب نے ملکر ہی دور کرنا ہے،یوسف رضا گیلانی

اسلام امن ، سلامتی اور انصاف کا دین ہے،جاویدہاشمی کاتقریب سے خطاب

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مذہب اسلام کا دنیا میں اسلام و پاکستان دشمن قوتوں نے جو چہرہ مسخ کیا ہے اور رسوائی ہو ئی ہے، اس امیج کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، دین اسلام محبت ، شفقت اور امن کا درس دیتا ہے اور ہم دنیا کے سفیر ہیں اس پیغام کو عام کرنا ہے۔ ملک میں اگر کوئی خامی ہے تو وہ ہماری کوتاہی ہے اور اسے ہم سب نے ملکر ہی دور کرنا ہے جبکہ جاوید ہاشمی کا کہناہے کہ اسلام امن ، سلامتی اور انصاف کا دین ہے۔

جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں نکلنے والے جلوسوں کے موقع پر جو بھی ذمہ داری سونپی گئی اس ذمہ داری کو نبھائیں گے ۔ وہ جمعہ کو دربار عالیہ حضرت موسی پاک شہید ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی کی رہائش گاہ غوث الاعظم روڈ پر انجمن اسلامیہ ملتان کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر میلاد کے جلوس نکالنے والی تنظیموں کے نما ئندہ رہنمائوں سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انجمن اسلامیہ ملتان کے صدر سید تنویر الحسن گیلانی ، سید احمد مجتبی گیلانی، سید یزدانی گیلانی، مخدوم راجن بخش گیلانی، معین الاسلام بخاری، مخدوم غوث انور ، مظہر جاوید سیال، ادریس بٹ، عاشق قادری، سلیم لابر ، اختربھٹہ ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی نے دعا کرائی جبکہ معروف نعت خواں حمید نواز عاصم ،احمد نواز عصیمی، غلام شبیر قادری نے نعت پاک کی سعادت حاصل کی اور حافظ تنویرنے تلاوت پاک و ختم قرآن پاک پڑھا۔

سید یوسف ر ضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہما ر ا فرض بنتا ہے کہ ہم دین اسلام کے محبت ،شفقت اور امن کے پیغام کو عام کریں۔جہاں بھی دہشت گردی ہو گی ملبہ مسلمانوں پر ہی آئے گا ہم پوری دنیا میں امن کے سفیر ہیں اور دین اسلام امن ،محبت اور شفقت سکھاتا ہے نہ کہ تشدد کا نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پچھلے سال کی نسبت امسال سے ڈسپلن کا جلوس نکالنے والی تنظیمیں مظاہرہ کریں اور جوقوائد و ضوابط مرتب کئے گئے ہیں اس پر عمل کریں تاکہ کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہ آئے۔

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ نبی کریم ؐ کی دنیا میں آمد کی وجہ سے ظلمات کے اندھیرے ختم ہو ئے اور پوری دنیا کی کایا پلٹ کے رکھ دی۔

متعلقہ عنوان :