قومی ایئر لائین کے اس قسم کے حادثات کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے ، رکن قومی اسمبلی فریال تالپور

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر ایم این اے فریال تالپور نے مانسہرہ کے پی ٹی آئی رہنما نواب صلاح الدین کو فون کر کے جہاز حادثہ میں ان کی کزن اور بیٹی کی ہلاکت پر ان سے اظہار افسوس کیا اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

فریال تالپور نے کہا کہ قومی ایئر لائین کے اس قسم کے حادثات کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے اور اگر کوئی غفلت فاش ہوتی ہے تو ذمہ داران کو سزائیں دی جائیں کیونکہ اس قسم کے حادثات ایک قومی المیہ ہیں۔ انہوں نے حویلیاں حادثے کی شفاف انکوائری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔