تاندلیانوالہ تھانہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ،2 اشتہاری ڈاکو ہلاک،2فرار ہونے میں کامیاب، اسلحہ برآمد

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:09

تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) تاندلیانوالہ تھانہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ دو اشتہاری ڈاکو ہلاک دوفرار اسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات آئی این پی کے مطابق 4 ڈاکو تھانہ باہلک کی حدود میں راہگیروں سے 30 ہزار نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے اور تھانہ کر ُ کے علاقہ چک نمبر 594گ ب میں فصل کماد میں چھپ گئے پولیس کے کھوجی کی مدد سے اُنکا کھرا نکلا تو فصل کماد سے ڈاکووُں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ کا تبادلے میں دو ڈاکو مشہور بدنام زمانہ ناطق کھچی اور ندیم مسلم شیخ مارے گئے مارے جانے والا ناطق تھانہ کر کے علاقہ چکنمبر594گ ب کا رہائشی اور ندیم مسلم شیخ تھانہ صدر کے علاقہ چکنمبر411گ ب کا رہائشی تھا جبکہ دونوں ڈاکووُں قتل اور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور کافی عرصہ سے پولیس کو مطلوب تھے مارے جانے والے ڈاکووُں سے ایک کلاشنکوف رپیٹر اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئی پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لے بھجوا دی جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :