چنیوٹ ،ضلع بھر میں19دسمبر سے 23دسمبر تک پولیو مہم جاری رہے گی

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:09

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) ضلع بھر میں19دسمبر سے 23دسمبر تک پولیو مہم جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے ڈی سی او محمد ایوب خان کی صدارت میں ہونے والی ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کی میٹنگ میںبریفنگ دیتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھاکہ پولیومہم کے دوران پانچ سال سے کم عمردو لاکھ 42 ہزار 276بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 44 زونل سپروائزر، 109 ایریا انچارجز اور 562ٹیمیں تعینات کی گئی ہیںجو کہ گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی میٹنگ میں ای ڈی او ہیلتھ اختر بلوچ، اے سی چنیوٹ میڈم حنا ارشد،ڈی او سوشل ویلفیئر میڈم فرخ رضوان ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف اور محکمہ ہیلتھ کے آفیسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :