وزیر اعلیٰ پنجاب سپیشل ما نیٹر نگ یو نٹ اور اقوا م متحد ہ کے خواتین ونگ کے تعا ون سے خو اتین کے حقو ق اور ان کی آ گا ہی سے متعلق سٹر یٹ تھیٹر کا انعقاد

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:09

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سپیشل ما نیٹر نگ یو نٹ اور اقوا م متحد ہ کے خواتین ونگ کے تعا ون سے خو اتین کے حقو ق اور ان کی آ گا ہی سے متعلق سٹر یٹ تھیٹر کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں انٹرایکٹیو ریسو رس سنٹر کی ٹیم نے مختلف کر دا ر پیش کئے۔سٹر یٹ تھیٹر کا مقصد عوام میں خو اتین با ر ے شعور پیدا کر نا ہے ۔

ان ڈرا مو ں میں پنجا ب حکو مت کی خوا تین با ر ے اقداما ت کو اجا گر کیا گیا جن میں حکو مت پنجا ب کی وومن آ ن وہیل سکیم اور ملتا ن میں داد ر سی سنٹر بر ائے خو اتین بھی شا مل تھے ۔سٹریٹ تھیٹر میں تحفظ حقو ق نسو اں ،خو اتین پر تشد د کے خلاف ایکٹ او ر ملاز مت پیشہ خو اتین کو ہر اساں کر نے کے خلا ف ایکٹ پر بھی پرفا رم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

حا ضر ین کے مطا بق سٹر یٹ تھیٹر سے ان کو حکو مت پنجاب کی خوا تین با ر ے اقد اما ت کا نہ صر ف پتہ چلا ہے بلکہ انہیں خو شی ہو ئی کہ حکو مت پنجا ب آبا د ی کے 52 فیصد حصے کو نظر اند از نہیں کررہی ۔

خواتین کا کہنا تھاکہ ان کو اپنے حقو ق با ر ے اتنی جا ن کا ر ی نہیں تھی جتنی ڈرا مو ں سے ہو ئی یہ بلا شبہ وزیر اعلیٰ سپیشل ما نیٹر نگ یو نٹ کا احسن اقدام ہے ۔واضح رہے کہ وومن آ ن وہیل سکیم کے تحت اب تک ملتا ن میں 60خو اتین کو موٹر سا ئیکل چلا نے کی تر بیت دی جا چکی ہے جبکہ جنو بی ایشیا ء کے سب سے بڑ ے اور پاکستان کے پہلے داد رسی سنٹر برا ئے خو اتین ملتان کااگلے سال کے شرو ع میں افتتا ح کر دیا جا ئے گا ۔ اس سنٹر میں خو اتین کو اپنے مسا ئل کے حل اور حقو ق کے حصو ل کیلئے تما م وسائل ایک چھت کے نیچے دستیا ب ہو نگے ۔سٹریٹ تھیٹر مختلف تعلیمی ادا رو ں اور عوا می جگہو ں پر پر فا ر م کیا گیا ۔ اس سلسلے میں تین ڈرا مے دکھائے گئے جب کہ یہ سلسلہ اگلے رو ز بھی جا ر ی رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :