ملتان ،تحریک انصاف نے میونسپل کارپوریشن کیلئے میئر اور ڈپٹی میئر ز کیلئے امیدوار نامزد کردئیی
جمعہ 9 دسمبر 2016 23:09
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ مخصوص نشستوں کے الیکشن میں ہم نے اپنی بہترین حکمت عملی سے توقع سے بڑھ کر کامیابی کے حوالے سے نتائج حاصل کئے ہمارا یہ پینل بھی اسی طرح کامیابی حاصل کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی ا ٓئی کے پینل کیلئے طویل مشاورت کے بعد پینل کو حتمی شکل دی گئی اس مشاورت میں ملتان شہر کے تمام ایم این ایز ، ایم پی ایز ، ٹکٹ ہولڈرز ، پی ٹی آئی کے چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں کی مشاورت شامل ہے بالخصوص ہم شکر گزار ہیں جنرل سیکرٹری ملتان سٹی ندیم قریشی ، صدر ملتان سٹی ڈاکٹر خالد خان خاکوانی ، جنرل سیکرٹری ضلع ملتان حسن خان علیزئی ، ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ ، ریجنل جنرل سیکرٹری عون عباس بپی ، ریجنل صدر اسحاق خان خاکوانی اور مرکزی وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی کے خصوصی طور پر مشکور ہیں جنہوں نے اس پینل پر خصوصی اعتماد کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میئر شپ کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی یہ کامیابی چیئرمین عمران خان کی ہوگی اس نظریے اور اس سوچ کی ہوگی جو جنگ ہمارے قائد عمران خان کرپٹ مافیا ، چوروں ، ڈاکوئوں اور پانامہ لیکس کے کرداروں کے خلاف لڑ رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین میونسپل کارپوریشن میں تحریک انصاف کا جھنڈا بلند رکھیں گے اور ملتان شہر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ اس موقع پر ڈوگر ہائوس میں روانگی سے قبل گروپ فوٹو سیشن ہوا بعد ازاں تحریک انصاف کے پینل نے ا ٓر او آفس میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے پینل پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پاکستان تحریک انصاف عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ اس موقع پر سابق ایم این اے ملک لیاقت ڈوگر ، ایم پی اے جاوید اختر انصاری ، سابق ایم پی اے معین ریاض قریشی ، سٹی جنرل سیکرٹری محمد ندیم قریشی سمیت مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین بابر شاہ ، منور قریشی ، ضرار خان ، بلال خان ، اعجاز ججی ڈوگر ، امجد بھٹی وائس چیئرمین ، چوہدری خالد حسین وائس چیئرمین سمیت پارٹی کے کارکن شریک تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.