ملک بچانے کی خاطر کرپشن خاتمہ ازحد ضروری ہے ،محمد اکمل چیمہ

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:57

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) سابق ضلع ناظم سیالکوٹ ا ورہنما پاکستان تحریک انصاف محمد اکمل چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کی خاطر کرپشن خاتمہ ازحد ضروری ہے اور یہ پاکستان تحریک انصاف کا آئینی مطالبہ بھی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی وخوشحالی کا راز صرف صرف آئین و قانون کی حکمرانی اورکرپشن کے خاتمہ میں ہی مضمر ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وسیع تر قومی مفاد کی خاطر ملک میں آخری کرپٹ شخص کا بھی احتساب ہو نا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کہی اور انشا اللہ ملک میں تبدیلی لانے کا سہرا صرف اور صرف تحریک انصاف کے سر پر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی لانے کے لئے عوام کو عمران خان کے ہاتھوں مزید مضبوط کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں عوام کے حقوق اور آنیوالی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں جسکے لئے تحریک انصاف مسلسل قربانیاں دیتی چلی آرہی ہے اور آئندہ بھی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی موجو دگی میں ملک میںمہنگائی، بیروزگاری اور دیگر مسائل کم نہیں ہوں گے بلکہ ان میں مزید اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :