ْمہمند ایجنسی ،آل پرائیویٹ سکولز سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب و تقسیم انعامات

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:51

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) آل پرائیویٹ سکولز سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب و تقسیم انعامات ۔ مختلف سکول مختلف سپورٹس مقابلوں میں اوّل آئے۔ تحصیلدار حلیمزئی نے انعامات تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں نجی تعلیمی اداروں کے درمیان پہلا سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوا۔ کھیلوں کے دلچسپ مقابلوں میں ایجنسی بھر کے درجنوں سکولوں نے حصہ لیا۔

مقابلے غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوئے۔ جس سے کثیر تعداد میں تماشائی لطف اندوز ہوئے۔ فائنل مقابلوں میں اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس نے ریس میں، الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی نے کرکٹ ، رسہ کشی، 200 میٹر دوڑ اور شارٹ پٹ میں، 400 میٹر ریس، بیڈمینٹن، والی بال اور انڈہ ریس میں گورنر ماڈل سکول، لانگ جمپ میں اقراء اسلامیہ ماڈل سکول، ہائی جمپ میں یونیورسٹی ماڈل سکول نے اوّل پوزیشن حاصل کر کے مقابلوں کے فاتح قرار پائے۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی تحصیلدار حلیمزئی عصمت اللہ وزیر ، بختی جان خان ، سپورٹس منیجر اور سکول پرنسپلز زر دا علی خان، ظہور خان، جاوید خان، جان زادہ خان، محمد ریاض، عرفان اللہ ، ربنواز خان، عابد خان اور دیگر نے فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف مثبت سر گرمیوں میں ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔