کرپشن کی دھند میں آئین وقانون کی کریشن لینڈنگ ہوتی رہے گی‘ ڈاکٹر طاہر القادری
غالب امکان ہے جنوری میں پانامہ کیس کی باضابطہ تدفین ہو جائے گی‘ ہماری احتجاجی جدوجہد کا ’’نیوکلس‘‘ سانحہ ماڈل ٹائون کا انصاف ہے،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کاکنونشن سے خطاب
جمعہ 9 دسمبر 2016 22:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحریک پنجاب کے ضلعی صدور،ناظمین و عہدیداران کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک کرپشن کی دھند ہے آئین ،قانون وجمہوری اخلاقیات کی کریشن لینڈنگ ہوتی رہے گی ۔ادارے کمزور مقتدر مافیا مضبوط ہے۔ 7ماہ میں پانامہ لیکس پر روزانہ بریفننگ لینے والے وزیر اعظم بتائیں قومی ایکشن پلان ،سرل لیکس کی تحقیقات کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے کتنے اجلاس منعقد کئی ملک اور عوام کو دہشتگردی کے عفریت میں مبتلا چھوڑ کر حکمران لوٹ مار کی دولت بچانے کے کام پر لگ گئے ۔
موجودہ حکمران بچ گئے تو ملک کا بہت نقصان ہو گا،سرل لیکس کا سائڈ پر کر دیا جانیوالا کردار ایک بار پھر نمودار ہو رہا ہے،یہی کھیل سانحہ ماڈل ٹائون کے ایک کردار وزیر قانون پنجاب کے حوالے سے بھی کھیلا گیا تھا۔(جاری ہے)
حکمران ملک ،قوم اور سلامتی کے اداروں سے کھیل کھیل رہے ہیں ۔غالب امکان ہے جنوری میں پانامہ کیس کی باضابطہ تدفین ہو جائے گی اور یہ کرپشن کنگز کیلئے نئے سال کا تحفہ ہو گا ،میں نے اپنے دورہ مراکش کے موقع پر اناللہ و انا الیہ راجعون کا جو تبصرہ کیا تھا اسکی سمجھ سب کو آجائے گی۔
کرپشن ہو یا قومی سلامتی کا تحفظ، فکس میچ کھیلے گئے۔نواز شریف کی حکومت پانامہ اور سرل لیکس کے دبائو سے نکلی تو کنٹرول لائن کی صورتحال بھی کنٹرول میں آ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کا ہر کارکن پاکستان کو لٹیروں کے چنگل سے آزاد کروانے کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھے گا، ہماری احتجاجی جدوجہد کا ’’نیوکلس‘‘ سانحہ ماڈل ٹائون کا انصاف ہے۔کنونشن میںلاہور،بہاولپور،ڈی جی خان،گوجرانوالہ،ملتان،راولپنڈی اور ساہیوال ڈویثرن کیعہدیداروں نے شرکت کی۔ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک کیلئے بے مثال جدوجہد کرنے پر خرم نواز گنڈا پور کیلئے گولڈ میڈل کا اعلان کیا اس کے علاوہ شاندار تنظیمی ،تحریکی خدمات پراحمد نواز انجم، سردار شاکر مزاری ،رفیق نجم،رانا ادریس کیلئے بھی گولڈ میڈل کا اعلان کیا۔سربراہ عوامی تحریک نے تنویر خان کو کوآرڈینیشن کے حوالے سے متحرک کردار ادا کرنے پر شاباش دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.