سکھر،مئیر بیئرسٹر ارسلان احمد شیخ کا ڈپٹی کمشنر سکھ کے تاجروں کیساتھ زیادتیوں و ناروسلوک کا سختی سے نوٹس

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:39

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) مئیر بیئرسٹر ارسلان احمد شیخ نے ڈپٹی کمشنر سکھر اور اسسٹنٹ کمشنر سکھر کی جانب سے تاجروں کیساتھ ہونی والی زیادتیوں اور ناروسلوک اختیار کرنے والے عمل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ افسران کو سخت تنبہیہ کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے امور میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی اگر تاجروں اور غریب ریڑھی بانوں کیساتھ یونہی ناروسلوک رکھا گیا اور ناجائز ایف آئی آر درج کرائی گئی تو میں خود ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو کر دوسری ایف آئی آر میونسپل کارپویشن کے امور میں مداخلت کرنے والوں پر اندراج کرائونگا انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو سخت ہدایات جاری کی ہے کہ تاجران و عام شخص کیساتھ کسی قسم کی زیادتی نہ کی جائی اگر کسی قسم کے قانونی معمالات درپیش ہیں تو وہ قوانین کے مطابق حل کرنے کی کوشش کریں بلاجواز کسی کو تنگ کرنا درست نہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر یوسی چیئرمینوں ، تاجروں و دیگرمعززین سے گفتگو کے دوران کیا ۔

متعلقہ عنوان :