چینی کمپنیوں کی معدنیات اور قیمتی پتھر وںکی تلاش کیلئے سرمایہ کاری میں دلچسپی

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:57

ڈی جی خان۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء)چینی کمپنیوں نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے زندہ پیر ، ممدانی او رٹرائیبل ایریا کے دیگر علاقوں سے معدنیات اور قیمتی پتھر کی تلاش کیلئے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر دی ․ پتھر موٹر وے کی تعمیر او ردیگر مقاصد کیلئے بہتر قرار د یاگیاہے ․ چین کے سرمایہ کاروں کی متوقع آمد اور علاقہ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب ، آ رپی او رحمت اللہ نیازی اور پی اے ٹرائیبل ایریا بابر بشیر نے ممدانی تک کے علاقوں کا خود دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹرائیبل ایریا بابر بشیر نے ٹرائیبل ایریا کے سکیورٹی معاملات کے حوالے سے بریفنگ دی ․ انہوںنے بتایا کہ ممدانی قدرتی وسائل سے مالا مال اور زرخیز علاقہ ہے۔ علاقہ کی اہمیت سی پیک کے تناظر میں بڑھ گئی ہے ۔ وسائل کے استعمال اور سرمایہ کاری سے خطہ میں خوشحالی اور لوگوں کی زندگی بدل جائے گی۔