ڈی جی خان،نئی نسل کو بدعنوانی سے پاک معاشرہ دینا ہو گا ، امجدشعیب ترین

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:57

ڈی جی خان۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) ملک کی ترقی اور ویلفیئر سٹیٹ بنانے میں رشوت سب سے بڑی رکاوٹ ہے ․بدعنوانی ملک کو تنزلی کی طرف دھکیل دیتی ہے ․ سائل کی بات نہ سننا او رناروا سلوک بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔مقررین نے ان خیالات کااظہار ریجنل ڈائریکٹوریٹ انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام عالمی یوم انسداد رشوت ستانی کے موقع پر ضلع کونسل ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا․ ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن محمد امجد شعیب خان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئی نسل کو بدعنوانی سے پاک معاشرہ دینا ہو گا ․ کرپشن کے خاتمے کیلئے سب متحد ہو کر کردارادا کریں ․ کرپشن کی کوئی بھی قسم برداشت نہیں کی جائے گی ․ دیانتداری کوشعار بنایاجائے۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی ڈی پی او کیپٹن(ر) عطا محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹا سا لفظ کرپشن اپنے اندر وسیع معانی رکھتا ہے جس سے چھٹکارہ پانے کیلئے خوداحتسابی بہترین حل ہے۔قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائی․ رکن قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان کو کرپشن فری اور ماڈل ضلع بنانے کیلئے تجدید عہد کیا جائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن مہر عزیز الرحمن سمرا ، صدر ڈسٹرکٹ بار بہرام خان بزدار ، رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹر نجیب حیدر ملغانی ، مظہر علی لاشاری ، طالبات نسرین ، ملائکہ جاوید اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے پر نجات ممکن ہے۔

ناانصافی جرائم کو جنم دیتی اور حقداروں کو ان کے حق سے محروم کرتی ہے۔کرپشن سے پاک معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہر فرد کردار ادا کرے ․ سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے بچوں نے موضوع پر ٹیبلوز اور خاکے پیش کیے۔ علامہ شفیق الرحمن آزاد نے ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کیلئے دعا کرائی ۔سیمینار میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور / ایم این اے حافظ عبدالکریم ، مشیر وزیر اعلی پنجاب میر مرزا خان تالپور ، ایم پی اے بیگم نجمہ ارشد ، ریجنل انچارج صوبائی محتسب ملک احمد بخش بھاپا ، اسسٹنٹ کمشنرز اصغر مجید بلوچ ، عبدالجبار ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل انٹی کرپشن میاں اظفر محمود ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز فخر بلال ، شاہد ملک ، شاہد عباس ، ریڈر عارف بخاری ، غازی یونیورسٹی سے ڈاکٹر علیم احمد خان ، ڈاکٹر شفقت نواز ، ڈاکٹر محمد اقبال ، ڈاکٹر راشدہ قاضی ، ڈاکٹر جاوید اقبال ، ڈاکٹر ارشد منیر ، ڈاکٹر صغیر عطا ، شعیب رضا ، ڈاکٹر رابعہ مشتاق ، ایس ای ہائی ویز شفاقت حسین ، ای ڈی اوز فاروق احمد ، ممتاز احمد کلاسرا ، سماجی رہنما محمد حنیف پتافی ، ارشد علی سمیت طلبائوطالبات ، اساتذہ ، مختلف محکموں کے نمائندے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین موجود تھے ․