پولیس لائن ڈیرہ غازیخان میں محفل میلاؐدکاانعقاد

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:53

ڈی جی خان۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) کیپٹن (ر) عطاء محمد ڈسڑکٹ پولیس آفسیر کی ہدایت پر پولیس لائن ڈیرہ غازیخان میں محفل میلاؐدمنعقد کی گئی محفل میلاد ؐ کوو تلاوت کلام پاک سے شروع کیاگیا جس میں ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) عطاء محمد کے ہمراہ ڈائریکٹر انٹی کرپشن شعیب احمد ترین ، ڈی ایس پی سرکل صدر بشیر احمد اعوان ، ڈی ایس پی لیگل عبد الرزاق رانا، ڈی ایس پی ٹریفک خالد قریشی کے علاوہ دیگر ملازمان و عوام الناس نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

نعت خوانی میںقاری اللہ نوازایچ سی، ناصر عباس انٹی کرپشن ، نعیم رضا ایچ سی، شاہد مرتضی کانسٹیبل، مرزا محمد رمضان ، فیضہ فراز ، سمیعہ ، طلحہ، سلطان محمود ایجو کیٹر سکول کے بچوں سمیت نے نعت خوانی کے مقابلے میں حصہ لیا، مقابلہ جیتنے والوں میں ڈی پی او نے نقد انعامات بھی تقسیم کئے ۔ کیپٹن (ر) عطا محمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہزاروں سال محفل میلاد ؐجوش و خروش سے منانے کی توفیق دے محفل میلاد ؐمیں خیرات بھی تقسیم کی گئی آخر میں ڈی پی او نے سانحہ پی آئی اے چترال میں شہدہونے والوں کے لئے دعا بھی کی گئی کہ اللہ پاک انہیں جنت میں اعلی ٰ مقام عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :