سرگودھا، ِ رضا کاروں کامعاشرے میں کردار کے عنوان سے تقریب

جمعہ 9 دسمبر 2016 19:49

سرگودھا۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء)نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ ضلع سرگودہا کے زیرِ اہتمام ایس او ایس ویلیج ہال میں ِ رضا کاروں کامعاشرے میں کردار کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سرگودہا فاروق حیدر عزیز تھے، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے رضاکارانہ خدمات سرانجام دینیوالے معززین شہریوں کو خراج ِتحسین پیش کیا اور کہا کہ رضاکار کامطلب اپنی ذات کو نفی کر کے دیگر لوگوں کی فلاح بہبود کیلئے سوچنا او رکام کرناہے ، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرکمیو نٹی ڈویلپمنٹ ناصر محمود چیمہ نے خطاب کر تے ہوئے ملک وقوم کی تعمیر وترقی کیلئے وقت اور سرمایہ لگانے والے معززشہریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ، ڈسٹرکٹ جنرل منیجرنیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ ( این سی ایچ ڈی) مہر عمر دراز جھاوری نے رضا کاری کے فروغ او ربنیادی صحت وتعلیم میں بہتری لانے اور گراس روٹ لیول پر فی سبیل اللہ کام کر کے ملک وقوم کی تعمیر وترقی او رمعاشرتی فلاح و بہبود پر زوردیا ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر( ایلیمنٹری) سرگودہا سید منصور قاد شاہ نے کہا کہ رضاکارانہ خدمات سرانجام دے کر ہی ہم اپنے معاشرتی مسائل کاخاتمہ کر سکتے ہیں ، تقریب کے اختتا م میں ضلع بھر سے رضاکارانہ خدمات سرانجام دینیوالے معزز شہریوں کو ان کی شاندار خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے ۔