پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان 30 سال کے ہو گئے‘ دنیا بھر سے مداحوں کے مبارکباد کے پیغامات

جمعہ 9 دسمبر 2016 13:01

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان 30 سال کے ہو گئے‘ دنیا بھر سے مداحوں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان 30 سال کے ہو گئے ۔ اہلیہ فریال مخدوم نے ٹوئٹر پر عامر کیلئے خاصا رومانوی پیغام دیتے ہوئے یہ عندیہ بھی دیا کہ دوسروں کی وجہ سے اپنے شوہر کے ساتھ رہنا ان کیلئے اتنا بھی آسان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں سسرالیوں کے ظلم وستم کے انکشافات کرنے والی فریال مخدوم خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشوہر نامدار کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ عامر خان کے دنیا بھر چاہنے والوں نے انہیں نیک خواہشات کے پیغام بھیجے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :