ملتان میں انضمام الحق کے نام سے ہائی پرفارمنس سنٹر کا افتتاح

طیارے حادثے افسوسناک ہے ، دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں ، انضمام بڑی خوشی ہے کہ انضمام الحق کے نام سے ہائی پرفارمنس سنٹر کا افتتاح کیا جا رہا ہے، شہریار خان

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:55

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ملتان میں سابق کپتان انضمام الحق کے نام سے ہائی پرفارمنس سنٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر ایبٹ آباد میں پاکستان ائر لائن کے طیارہ کے حادثہ میں گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے برابر شریک ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سبحان احمد، چیف سلیکٹر انضمام الحق، مدثر نذر ڈائریکٹر اکیڈمیز، علی ضیا، مشتاق احمد، ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد، منظور الہی، ظہور الہی، مرحوم عامر بشیر کے بیٹے ملک بیشر، ریجنل کوچز و دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بڑی خوشی ہے کہ انضمام الحق کے نام سے ہائی پرفارمنس سنٹر کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ سنٹر کے قیام سے جنوبی پنجاب کے کھلاڑیوں کو پروفیشنل کوچز کی زیر نگرانی تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ بورڈ کی کوشش ہے کہ دور افتادہ علاقوں میں ہائی پرفارمنس سنٹر قائم کر کے وہاں کے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے۔ ملتان کے بعد جلد کراچی میں ایسے سنٹر کا افتتاح کیا جائیگا۔۔

متعلقہ عنوان :