یونس خان نے محمد عامر کو پاکستان کا ٹرمپ کارڈ قرار دیدیا

سیم اور سوئنگ کے ہتھیاروں سے لیس پیسر فتوحات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، یونس خان

جمعہ 9 دسمبر 2016 12:50

کینز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) یونس خان نے محمد عامر کو پاکستان کا ٹرمپ کارڈ قرار دیدیا،ان کا کہنا ہے کہ سیم اور سوئنگ کے ہتھیاروں سے لیس پیسر فتوحات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ان کے مطابق مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانے والے برسبین ٹیسٹ میں زیادہ توقعات وابستہ ہونگی، پریکٹس کا اچھا موقع ملنے کے بعد بیٹسمین بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے بولرز نے کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نپی تلی بولنگ کی،میدان بڑا ہونے کی وجہ سے بھی رنز بنانا آسان نہیں تھا تاہم بیٹسمین اچھا وقت کریز پر گزارنے میں کامیاب ہوئے، انھوں نے کہا کہ ہمیں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے قبل تیاری کا موقع نہیں مل سکا تھا، آسٹریلیا میں نیٹ پریکٹس کے ساتھ حکمت عملی تیار کرنے کیلیے بھی وقت میسر آیا، بیٹنگ میں بہتر کھیل کی توقع کرسکتے ہیں۔ یونس خان نے کہا کہ ٹور میچ کے پہلے دن ہماری مجموعی کارکردگی اچھی رہی، پیسرز نے ناتجربہ کار میزبان بیٹسمینوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے 4 کو پویلین بھیج دیا،محمد عامر کا آغاز میں ہی ردھم میں ا آنا بڑی خوش آئند بات ہے۔۔

متعلقہ عنوان :