محب اللہ سیلاچی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ بولان/ڈھاڈر کا تبادلہ

جمعرات 8 دسمبر 2016 23:12

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) محکمہ خوراک حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام کی منظوری سے محب اللہ سیلاچی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ بولان/ڈھاڈر کا تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ(بی17-) کوئٹہ تعینات کیاگیا ہے جبکہ سلیمان خان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی17-) خوراک خضدار، خرم خالد ڈی ایف سی پنجگور کو قائمقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ( بی17-) تربت، ارباب نعیم اللہ ڈی ایف سی /انچارج پی آر سینٹر سپنی روڈ گودام کوئٹہ کوقائمقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ( بی17-) مستونگ، شاکر اسحق ڈی ایف سی ڈائریکٹوریٹ کوئٹہ کو قائمقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ (بی17-) ڈھاڈر ، محمد یوسف ڈی ایف سی اوتھل کو قائمقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ ( بی17-)حب، پیر علی انور شاہ ڈی ایف سی ڈائریکٹوریٹ کوئٹہ کو قائمقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ( بی17-) ژوب ، علی محمد کھوسہ، ڈی ایف سی ڈائریکٹوریٹ کوئٹہ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ ( بی17-) نصیر آباد، عبدالحمید قائمقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ ( بی17-) کوئٹہ کو قائمقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ پشین، عبدالغفور ڈی ایف سی فوڈ ڈائریکٹوریٹ کوئٹہ کو قائمقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ( بی17-) خاران اور مصری خان ڈی ایف سی فوڈ ڈائریکٹوریٹ کوئٹہ کو قائمقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ ( بی17-) سبی تعینات کردیاگیا ہے۔