نبی کریم ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا اہم جزوہے،صوفی محمد رفیق

جمعرات 8 دسمبر 2016 23:04

سیالکوٹ۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء)سجادہ نشین آستانہ عالیہ کراچی پیر صوفی محمد رفیق نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا اہم جزوہے ۔ آپ ﷺ سے محبت کے بغیر زندگی ادھوری اور ایمان نامکمل ہے اور آپ ﷺ کی محبت سے ہی دونوں جہانوں کی کامیابی میسر آسکتی ہے ۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ اور سنت رسول ﷺ پر عمل کر کے کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمارا دین انتہائی خوبصورت اور جامعہ ہے ۔ہمیں اپنی زندگیاں اسلام کے سنہری اصولوں کے عین مطابق گزارنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ سیالکوٹ میں منعقدہ مختلف محافل کی تقاریب کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ کراچی شریف صوفی محمد بوٹا، انعام الرحمن جنجوعہ ، محمد اصغر ، محمد اویس اوردیگر بھی موجود تھے ۔