وکالت کے شعبہ میں 25 سال خدمات انجام دینے والے وکلا کے اعزاز میں سلور جوبلی تقریبات کا آغاز23 دسمبر سے ہو گا

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:40

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ بار نے لاہور ہائیکورٹ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کے اختتام پر بار کی جانب سے تقریبات شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس موقع پر 25 سال سے وکالت کے شعبہ سے منسلک وکلا کے اعزاز میں تقریبات منانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، وکالت کے شعبہ میں پچیس سال سے خدمات انجام دینے والے وکلاء کے اعزاز میں سلور جوبلی تقریبات کا آغاز23 دسمبر سے ہو گا اور یہ تقریبات25 دسمبر کو اختتام پذیر ہوں گے، ان تقریبات میں وکلاء کے لئے میوزیکل شو، مشاعرے اور فیملی گالا کا انتظام بھی کیا جائے جبکہ ان تقریبات کی رونقیں مزید بڑھانے کے لئے بار کی جانب سے وکلاء کے علاوہ ججز اور لا ء افسران کو بھی دعوت نامے جاری کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :