پولیس کی کارروائیاں،9 اشتہاریوں سمیت 18 افراد گرفتار،منشیات برآمد

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:32

چنیوٹ۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) ضلعی پولیس نے اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئی9 اشتہاریوں سمیت 18 افراد کو گرفتار کرلیاپولیس نے چوبیس گھنٹوں میں پولیس کو اطلاع دیے بغیر مکان کرایہ پر دینے پر عمران اور رضوان،پٹرول پمپ کے سیکیورٹی انتظامات نامکمل ہونے پر عدنان احمدتیز رفتاری سے ڈمپر چلانے پر سخاوت،عباد اور حامد،اشتہاریوں کو پناہ دینے پرفلک شیر اور احمد علی کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

افضل سے 415 گرام چرس جبکہ افضال سے 15 لیٹر شراب برآمدہونے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :