حضرت سیدنا غوث الاعظمؒ کا سالانہ عرس مبارک رقت آمیز دعائوں کے ساتھ اختتام پذیر

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:32

حضرت سیدنا غوث الاعظمؒ کا سالانہ عرس مبارک رقت آمیز دعائوں کے ساتھ ..
چنیوٹ۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء)چنیوٹ میں سالانہ عرس مبارک حضرت سیدنا غوث الاعظمؒ کی تقریبات رقت آمیز دعائوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں ملکی سلامتی ا ور عالم اسلام کیلئے خصوصی دعا کی گئیں ملک بھر سے سینکڑوں زائرین کی شرکت تفصیلات کے مطابق چنیوٹ شہر میں جاری سالانہ عرس مبارک حضرت سید غوث الاعظم عبدالقادر جیلانی و حضرت پیر گلزار علیؒبیگ کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں عر س مبارک کے پہلے دن چادر پوشی کی تقریب زیر صدارت سجادہ نشین پیر اشفاق علی شاہ منعقد کی گئیں اس سلسلہ میں چادر پوشی کا جلوس محلہ گڑھا سے برآمد ہوا اور دربار پیر گلزار علی بیگ شاہ پر جا کر اختتام پذیر ہوا بعد ازنماز عشاء محفل میلاد اور محفل سماء بھی منعقد کی گئی اس موقع پر مختلف علما کرام و مشائخ عظام نے خطاب کیا اور ربیع الاول ولادت بسعادت حضرت محمد ﷺ اور شان اولیا کے بارے میں بیان کیا تقریب کے اختتام پر سجادہ نشین دربار عالیہ پیراشفاق علی شاہ نے خصوصی دعا کروائی۔