پولیس کارروائی،مردہ جانوروں کا 20من گوشت پکڑا گیا،3افراد گرفتار

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:32

چنیوٹ۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) تھانہ بھوانہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 20 من حرام گوشت فروخت کے لیے لیجاتے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 193ج ب کے رہائشی مہدی حسن ،طاہر اور ٹیپوسلطان حرام گوشت بھوانہ سے فیصل آباد لے کر جا رہے تھے کہ پولیس نے شک کی بناپر ان کا گوشت محکمہ لائیوسٹا ک کے ڈاکٹرکو چیک کروایا تو انہوںنے اس گوشت کو مردار کا گوشت قرار دیا جس پر تھانہ بھوانہ پولیس نے تینوں افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے ۔

متعلقہ عنوان :