ملتان،پولیس ملازمین کے بچوں میں اسکالرشپ کے چیک تقسیم

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:32

ملتان۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے 08 پولیس ملازمین کے بچوں کو ہائر ایجوکیشن کے لئے اسکالر شپ کے 10 لاکھ سے زائد کے چیک تقسیم کئے۔ان پولیس ملازمین میں سے 03 پولیس ملازمین کی بیوگان ،01 ریٹائرڈ پولیس ملازم کا بچہ اور 04 حاضر سروس ملازمین کے بچے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

خضر حیات مرحوم کی بیٹی بی ایس سی ایگرکلچر، اے ایس آئی جاوید اقبال کا بیٹا NEST یونیورسٹی سے انجینئرنگ، اے ایس آئی عقیل کا بیٹا ایم بی بی ایس نشتر سے، کانسٹیبل اصغر حسین کا بیٹا بی ایس انجینئرنگ ، اے ایس آئی صنوبرکا بیٹا بی ایس سی انجینئرنگ کر رہے ہیں۔

سٹی پولیس آفیسر ملتان نے اِن بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور خوشی کا اظہار کیا کہ بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :