عدالت حاضر نہ ہونے پر ای ڈی او کی تنخواہ قرق

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:32

خانیوال۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء)عدالت میں حاضر نہ ہونے پر ای ڈی او کی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری ، تفصیل کے مطابق سول جج بشریٰ خالد نے مقدمہ نسرین اختر بنام رخسانہ ناز میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر ای ڈی او سعادت فاطمہ کی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔